Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اور پنجاب کے لیے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دے دی ہے، جس سے ملک میں پنشن اصلاحات کے عمل کو تقویت ملے گی۔

ایس ای سی پی کے مطابق بلوچستان حکومت کے لیے مزید 8 پنشن فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد صوبے میں منظور شدہ فنڈز کی مجموعی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کے لیے ایک اور پنشن فنڈ کی منظوری دی گئی ہے، جس سے وہاں مجموعی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں کنٹری بیوشن پنشن نظام کا عملی نفاذ شروع ہو چکا ہے، جبکہ دیگر سرکاری اداروں میں بھی اس نظام کو بتدریج لاگو کیا جا رہا ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات سے حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی آئے گی، جبکہ ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت زیادہ مالی فوائد حاصل ہوں گے۔

Related posts

شوگر سیس کا نفاذ ، لاہور میں چینی فی کلو 10روپےمہنگی ہو گئی

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا سے پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت

Mobeera Fatima

انڈے مزید مہنگے، مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ بھی جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment