Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء

وفاقی وزراء نے حکومتی اتحادی جماعت کے رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،احسن اقبال، علی پرویز ملک، طارق فضل چوہدری نے شرکت کی۔

وزیر خزانہ اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے پارلیمانی رہنماؤں کو موجودہ معاشی اور توانائی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اجلاس کے بعد طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔

Related posts

خیبرپختونخوا، بارشوں نے تباہی مچا دی، 19 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں یوم القدس آج منایا جائے گا

Mobeera Fatima

پشاور ، نوتھیہ میں ریلوے پٹڑی کے قریب خوفناک آتشزدگی ، درجنوں دکانیں اور کیبن خاکستر

Mobeera Fatima

Leave a Comment