Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان جیلوں سےباہر آئیں گے، اپوزیشن لیڈر

تحریک انصاف نے وز یر اعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش پر بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کی شرط رکھ دی۔

اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی پیش کش پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی پیش کش کو خوش آئند سمجھتے ہیں لیکن فارم 47 کے وزیر اعظم کو کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ ان سے بات تب ہوگی جب میرا وزیراعظم بانی پی ٹی آئی باہر آئے گا، بات تب ہوگی جب ہمارے قیدی باہر آئیں گے۔  اس پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ایسی گفتگو نہ کریں، ماحول بہتر ہورہا تھا۔

عمر ایوب نے کہا کہ مجھے جواب دینے کا حق ہے بانی پی ٹی آئی کے بغیر کسی قسم کے مذاکرات قبول نہیں ہیں۔قومی مفاہمت کرنی ہے تو سربراہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے اڈیالہ جیل کا رخ کریں۔ یہ ہاؤس اس وقت چل سکے گا جب ہمارا احترام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے والدہ محترمہ کے جنازے کا ذکر کیا، ہم کلثوم نواز کے جنازے میں شریک ہوئے تھے۔مگر میں اپنے والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوسکا، مفاہمت تب ہوگی جب آپ یاسمین راشد، محمود الرشید، حسان نیازی کے ساتھ زیادتی کا احساس کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جنرل باجوہ سے انکی ڈیل کے نتیجے میں حکومت بنی تھی مفاہمت تب ہوگی جب آپ کو احساس ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی سمیت خواتین قیدیوں سے زیادتی ہورہی ہے۔

Related posts

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے معافی کی پیشکش موجود ہے، خواجہ آصف

admin

ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز 10 جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

Mobeera Fatima

Leave a Comment