Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آٹا مزید مہنگا ہو گیا؛ سب سے زیادہ قیمت کراچی میں

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے باعث کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک ہے جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

دیگر شہروں کا موازنہ کیا جائے تو پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2733 روپے اور راولپنڈی میں 2707 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ اور بنوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2700 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related posts

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے کی درخواست خارج ، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ پر جرمانہ

Mobeera Fatima

دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، میر حمزہ ٹیم میں شامل

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،23دہشت گرد ہلاک،جھڑپوں میں 7 فوجی افسران و جوان شہید

admin

Leave a Comment