Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرول کی قیمت میں کمی، مٹی کا تیل مزید مہنگا ہو گیا

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

اوگرا نے مٹی کا تیل 8روپے70پیسےفی لیٹر مہنگا کردیا جس کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت280 روپے70پیسےفی لیٹر ہوگئی ہے۔

نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہی ہو گا۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت272روپےفی لیٹر تھی۔ دوسری جانب حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے چھتیس پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، تاہم مٹی کا تیل مزید مہنگا کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹرپر برقرار رکھی ہے۔

Related posts

طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو روک دیا

admin

سینکڑوں پاکستانی طلبہ افغانستان میں پھنس گئے

Mobeera Fatima

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7 اکتوبر کو اس سال کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment