Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فیض حمید کورٹ مارشل، تین ریٹائرڈ افسران بھی زیر حراست ہیں، آئی ایس پی آر

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی فوجی تحویل میں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین ریٹائرڈ افسران کو فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا، ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں ریٹائرڈ افسران سیاسی مفادات کی ایما پر اور ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق فوجی تحویل میں لیے گئے3 ریٹائرڈ فوجی افسران میں 2 بریگیڈیئر اور ایک کرنل شامل ہیں، بریگیٖڈیئر ( ر ) غفار ، برگیڈئیر (ر ) نعیم اور کرنل (ر) عاصم پیغام رسانی کا کام کرتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران سیاسی جماعت اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کےدرمیان رابطہ کاری میں شامل تھے، تینوں کا تعلق چکوال سے ہے۔

Related posts

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

Mobeera Fatima

سرگودھا اور فیصل آباد میں 35 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت

Mobeera Fatima

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بیان بازی، وزیراعظم نے بلاول کو ڈنر پر بلا لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment