Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 رنز مکمل کر لئے

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پچیس رنز بنائے، انہوں نے ایک چھکا اور ایک چوکا بھی لگایا۔

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے محمدرضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ 57 اننگز کھیل کر سرانجام دیا۔

ان سے قبل پاکستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر 2 ہزار رنز بنانے والوں میں سرفراز احمد 3 ہزار 31 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ کامران اکمل نے 2 ہزار 648، معین خان نے 2 ہزار 581 اور امتیاز احمد نے 2 ہزار 10 رنز بنا رکھے ہیں۔

Related posts

گلیات، کالا بن کے مقام پرحادثہ، 3 طالبات جاں بحق، ایک شدید زخمی

Mobeera Fatima

محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

بھارت اور روس اپنی مردہ معیشت کو اکٹھے ڈبو دیں، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment