Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

فلپائن میں سمندری طوفان ‘ ہلاکتوں کی تعداد40 ہو گئی ‘ ہزاروں بےگھر

فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی جبکہ 10  ہزار  افراد بے گھر ہو چکے  ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور  لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔رہائشی علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھر کی چھتوں پر محصور ہو کر رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارش کی وجہ سے 10 ہزار لوگ گھروں سے بےگھر ہوگئے اور 2 ماہ کی بارش دو دن میں ریکارڈ کی گئی۔سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہہ گئیں اور انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں شہریوں کی مدد کر رہی ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Related posts

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 280.4 روپے پر برقرار

Mobeera Fatima

نئی دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment