Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ چند علاقوں میں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

پشاور، دیر، چترال، سوات، بونیر، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مالاکنڈ، مردان، صوابی، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ٹانک میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

سندھ میں بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ سانگھڑ، عمر کوٹ، تھرپارکر، مٹھی اور میرپور خاص میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے لیکن بارکھان، موسی خیل، لورالائی، خضدار اور آواران میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related posts

پاکستان کے پہلے کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپیئن شاہ زیب رند نے اپنا ٹائٹل قوم کے نام کر دیا

Mobeera Fatima

عوام سے میرا پیار کا رشتہ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا، مریم نواز

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں 6 پاکستانی شہری71 کلو منشیات کیساتھ گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment