Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 554 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 934 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ ، 40 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 65 کروڑ 21 لاکھ 84 ہزار 727 روپے مالیت کے 21 کروڑ 39 لاکھ 94 ہزار 569 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 11 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

25 سال کے دوران چاند دیکھنے پر 2 ارب روپے کے اخراجات

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا بلا سود قرضہ دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ترامیم کے ووٹ کیلئے ہمارے ایم این ایز کو 20،20 کروڑ کی آفرز ہوئیں: اسد قیصر کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment