Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کا لاہور شہر میں داخلہ بند

لاہور، آج سے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کے لاہور شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

شہر کی متعدد شاہراہوں پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، مین بولیوارڈ پر خصوصی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

قانون پر عملدرآمد کے لئے شوق چوک، شوکت خانم، لیک سٹی، اڈا پلاٹ سمیت داخلی و خارجی راستوں پر وارڈنز تعینات کر د یے گئے ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ہیلمٹ بازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کیا جائے گا، سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2000 روپے جرمانیہ کیا جائے گا۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

دو ماہ میں 2 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں ، درآمدی فیول سے چھٹکارا پانا ہو گا ، علی پرویز

Mobeera Fatima

سول ایوی ایشن نے سیرین ائیر کے آپریشنز پر پابندی عائد کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment