Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

میانمار زلزلہ، پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ آج روانہ ہو گی

میانمار میں شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ آج روانہ ہو گی۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے سامان کی بڑی کھیپ لے کر جہاز آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ ہوگا۔

پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں 35 ٹن امدادی اشیاء شامل ہیں، امدادی سامان میں 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل، 1 ٹن تیار کھانا، 0.5 ٹن ادویات، 10 واٹر ماڈیولز شامل ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری امدادی سامان کی اپنی نگرانی میں میانمار روانگی یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر موجود ہوں گے۔

ینگون پہنچنے پر میانمار میں پاکستان کے سفیرسمیت اعلی سفارتی اہلکار سامان وصول کر کے میانمار کی وزارتِ سماجی بہبود و بحالی کے حوالے کریں گے۔

Related posts

رواں مالی سال کے پہلے ماہ پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

550 واٹ کا سولر سسٹم 100 یونٹ والے صارفین کو دیا جائے گا، صوبائی وزیر اطلاعات

Mobeera Fatima

موٹروے ایم ون پر تیز بارش، اسلام آباد سے رشکئی تک ٹریفک معطل

Mobeera Fatima

Leave a Comment