Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

صدارتی ایوارڈ سے متعلق بیان، فضیلہ قاضی نے وضاحت کر دی

سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے صدارتی ایوارڈ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کر دی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت پیش کی۔اداکارہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صدارتی ایوارڈ ملنا بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور فنکاروں کو ایسے ایوارڈز ملنے پر فخر بھی محسوس ہوتا ہے لیکن میرے بیان کو سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر گمراہ کن انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

فضیلہ قاضی نے وضاحت کرتے کہا کہ میں نے درحقیقت جو کہا وہ یہ ہے کہ مختلف چینلز کی جانب سے سفارش یا نامزدگیاں کابینہ کو بھیجی جاتی ہیں، کابینہ ڈویژن کے افراد ان فنکاروں پر غور کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو حقیقت میں صدارتی ایوارڈز کے مستحق ہیں۔

Related posts

کراچی میں کل تعطیل کا اعلان

Mobeera Fatima

قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل ، آج شام 6 بجے منعقد ہو گا

Mobeera Fatima

بجلی صارفین کو اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment