Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایران کی درخواست پر بلایا گیا او آئی سی اجلاس، اسحاق ڈار آج جدہ روانہ ہونگے

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے آج شام جدہ روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق او آئی سی اجلاس اسلامی جمہوری ایران اور فلسطین کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے۔ او آئی سی وزراء خارجہ ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس کل شام جدہ میں ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا 2 نکاتی ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فلسطین اور دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال ہوگا۔ فلسطینی کاز کے لیے پاکستان ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر آواز بلند کرنے میں سرفہرست رہا ہے

انہوں نے بتایا کہ ایجنڈے میں پہلا آئٹم فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیل کے جرائم کا تسلسل ہے جبکہ دوسرا ایجنڈا آئٹم قابض اسرائیل کی ایران کے سالمیت کے خلاف جارحیت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار غزہ اور مشرق وسطیٰ کی ابتر صورتِ حال پر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کریں گے۔ وزیر خارجہ امن کی فوری ضرورت اور غزہ کے لوگوں کو امداد کی فراہمی پر زور دیں گے۔

Related posts

عدالت نے پی سی بی کو کھلاڑیوں کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہر سے روک دیا

Mobeera Fatima

امریکا کا بنگلا دیش کیلئے مزید 202 ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان

Mobeera Fatima

20 جنوری سے پہلے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فیصلہ متوقع ہے، بشریٰ انجم

Mobeera Fatima

Leave a Comment