Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کی اپیل منظور ، ٹریبونلز تشکیل پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کی تشکیل کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹربیونلز کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے 24 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ، جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی بنچ میں شامل تھے۔

فیصلے کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی نے اضافی نوٹ لکھا ، دونوں ججز نے فیصلے سے اتفاق کیا، سپریم کورٹ کا پنجاب الیکشن ٹربیونلز کیس کا فیصلہ پانچ صفر سے آیا۔ جس میں کسی جج کی جانب سے فیصلے کی مخالفت نہیں کی گئی ہے۔

Related posts

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری، سیاسی و عسکری قیادت شریک

Mobeera Fatima

شاہ رخ خان کی کمپنی نے نوکری کی جھوٹی آفرز سے متنبہ کر دیا

admin

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment