Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

کورونا سے متعلق برطانوی حکومت کی قائم کردہ کمیٹی نے رپورٹ جاری کردی

برطانوی حکومت کی قائم کردہ کمیٹی نے کورونا سے متعلق  رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے نامناسب اقدامات کیے،کورونا سے نامناسب طریقے سے نمٹنے کے سبب زیادہ اموات اور معاشی نقصان ہوا۔

برطانیہ انفلوئنزا کی شکل کی وبا سے نمٹنے کے لیے تیارتھا لیکن کورونا آگیا،عالمی سطح پر وبا سے نمٹنے کی تیاری نہ ہونے کے وجہ سے نقصان پہنچا۔

تمام کاوشیں انفلوئنزا کی بیماری کو روکنے کے بجائے متاثرین پر مرکوز تھیں،برطانیہ نے سرحدی کنٹرول،وائرس کا سراغ لگاکر روکنے کے اقدامات بھی نہیں کیے۔

کمیٹی کے سربراہ بیرونس ہیلیٹ نے آئندہ ایسی وبا سے نمٹنے کیلئے سفارشات پیش کردیں۔

Related posts

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

فیصل آباد اور کوئٹہ میں کل موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

غزہ ، پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی بمباری ، 20 فلسطینی جھلس کر شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment