Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ڈرنے جھکنے اور بکنے والی نہیں،مریم نواز،شہباز شریف اور نواز شریف کو بے نقاب کروں گی،صنم جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی کارکن صنم جاوید نے کہا ہے کہ ڈرنے جھکنے اور بکنے والی نہیں ہوں، مریم نواز،شہباز شریف اور نواز شریف کو بے نقاب کروں گی۔

صنم جاوید نے اپنی رہائی کے بعد پہلی مرتبہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جان کی بازی لگا دوں گی لیکن پیچھے نہیں ہٹو ں گی۔ مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف نے میرے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے مجھے بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا مگر مجھے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ میرے گھر والے محفوظ نہیں ہیں، چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کو ڈرایا جا رہا ہے۔ آج میں اکیلی نہیں ہوں پاکستان کے 25 کروڑ عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں۔

صنم جاوید نے کہا کہ مریم نواز فارم 47 کے تحت جیتی ہے، اسے چیلنج کرتی ہوں کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑ کر دیکھ لے اگر میں ہار گئی تو سیاست سے دستبردار ہو جاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ریحانہ ڈار جنہیں لیڈی آئرن کا خطاب دیا گیا انہوں نے خواجہ آصف کو شکست دی اسی طرح مریم نواز کوشکست سے دوچار کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے ظلم کی چکی میں پس رہی ہوں مگر ڈرنے والی نہیں ہوں۔ میری زندگی کا مقصد یہ ہے کہ جن لوگوں نے گزشتہ کہیں دہائیوں سے پاکستان میں کھربوں روپے کی کرپشن کی اور ملک کو دیوالیہ کر دیا ان کو بے نقاب کر کے چھوڑوں۔

 

Related posts

بھارتی پالیسیاں عدم استحکام اور دہشتگردی کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہیں، پاکستان

Mobeera Fatima

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر ڈرامہ صلاح الدین ایوبی کے دوسرے سیزن میں کاسٹ

Mobeera Fatima

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اجلاس،پنجاب میں پہلے فیز میں 7500ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment