Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آزاد کشمیر میں صدارتی آرڈیننس کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال ، تعلیمی ادارے بند ، ٹریفک بھی معطل

آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز ، بازار اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

مظفر آباد، میر پور، باغ، برنالہ اور اٹھ مقام اور نیلم سمیت وادی آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر ہڑتال کے باعث بین الاضلاعی اور پاکستان کے مختلف صوبوں کے لیے چلنے والی ٹریفک بھی معطل ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران درجنوں شہری گرفتار ہیں۔ ہڑتال اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کیلئے ہے۔

حکومت آزاد کشمیر نے ایک ماہ قبل صدارتی آرڈیننس کے ذریعے احتجاجی جلسے، جلوس، مظاہروں پر پابندی لگائی تھی، آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 7 سال تک قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ ایک دن قبل صدارتی آرڈیننس کو عارضی طور پر معطل کر چکی ہے۔

Related posts

سولر پینلز کے درآمدی حجم میں کمی، قیمتوں میں اضافے کا امکان

Mobeera Fatima

بلوچستان سے پیدا ہونے والا زیتون کا تیل دنیا کے بہترین برانڈز میں شامل

Mobeera Fatima

بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment