Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد اور زیریں خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

Related posts

اسحق ڈار کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر سے ملاقات ، اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 446 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

راولپنڈی میں منسوخ کئے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment