Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان

سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مجموعی طورپر67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں ، 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا ، 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دائر کی گئی دیگر رحم کی اپیلوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

سزائیں معاف ہونے والوں میں  محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان ، ۔سمیع اللہ ولد میرداد خان ،لئیق احمد ولد منظور احمد ، امجد علی ولد منظور احمد ، یاسر نواز ولد امیر نواز خان ، سِیعد عالم ولد معاذاللہ خان ،زاہد خان ولد محمد نبی ، محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان شامل ہیں۔

Related posts

اوگرا نے ایل این جی مہنگی کردی

admin

چیمپئننزٹرافی بدترین کارکردگی، قومی ٹیم کیلئے نیا کوچ مقرر کئے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment