Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لا لگانے پر قوم سے معافی مانگ لی

سیئول، جنوبی کوریا کےصدر یون سک یول نے ملک میں مارشل لا لگانے پر قوم سے معافی مانگ لی۔

صدر جنوبی کوریا کےصدر یون سک یول  کو مارشل لا لگانا مہنگا پڑھ گیا قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ  دوبارہ مارشل لا نہیں لگاؤں گا۔

یاد رہے کہ 3 دسمبر کو جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں ایمرجنسی  لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس آئین کے تحفظ کیلئے اس طرح کا قدم اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کے بعد قانون سازوں نے ان کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرادی۔

ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کے اعلان کے بعد عوام سراپا احتجاج بن گئی تھی جبکہ پارلیمان نے بھی ان کے اس اقدام کو مسترد کردیا جس کے بعد چند گھنٹوں کے اندر ہی انہیں یہ اعلان واپس لینا پڑا تھا۔

Related posts

جنوبی کوریا کے سابق صدر مزید مشکل میں پھنس گئے ، گرفتاری کا امکان

Mobeera Fatima

پاکستان کا قرضہ 315 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا، وژول کیپیٹل

Mobeera Fatima

حسین طلعت اور حسن نواز مکمل کریڈٹ کے مستحق ہیں، محمد رضوان

Mobeera Fatima

Leave a Comment