Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا اتحاد محبت یا شوق نہیں مجبوری ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنام سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے ہمارا تحاد محبت یا شوق نہیں مجبوری ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ مل کر کام نہیں کریں گے تو ملک کا نقصان ہو گا ، دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہتیں لیکن چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔

سلیم حیدر نے کہا کہ حکومتی اتحاد سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا، ملک میں 3 سیاسی جماعتیں ہیں، کسی 2 کو مل کر تو ملک چلانا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے کارکن اکٹھے نہیں ہو سکتے، خیبر پختونخوا کے حقوق ڈنڈا اٹھا کر نہیں لیے جا سکتے، خیبر پختونخوا کو حقوق لینے کیلئے بات چیت کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہونے والا معاہدہ میں نے نہیں دیکھا، مریم نواز ہماری بہن ہے، اسے غصہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ حالیہ دنوں جو بیان بازی ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔

Related posts

پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Mobeera Fatima

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا

Mobeera Fatima

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی 2007 کے بعد پاکستانی سرزمین پر پہلی فتح

Mobeera Fatima

Leave a Comment