Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئینی ترمیم کا معاملہ ، نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام موخر کر دیا

آئینی ترمیم کے معاملے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام مؤخر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اسی ہفتے لندن جانے کا پروگرام بتایا گیا تھا ، اب نواز شریف آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد  ہی لندن اور امریکا جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے ، آئینی ترمیم لانے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ آئینی ترامیم لانے کا فیصلہ کیا تھا مگر مطلوبہ اکثریت نہ ملنے کے باعث بلوں کی منظوری کو کچھ دن آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Related posts

پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی

Mobeera Fatima

ایس سی او کانفرنس، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پلان ترتیب دیدیا

Mobeera Fatima

سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment