Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پرمثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں 633 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ  100 انڈیکس 77 ہزار 718 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1141 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 77 ہزار 84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قمیت میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 62 پیسے کا ہو گیا۔مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرڈالر کا ریٹ  278.63 روپے پر بند ہوا تھا۔

Related posts

کراچی کے تمام نادرا مراکز میں یونین کونسلز کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

پچھلے میچ کی شکست کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، کیوی کپتان

Mobeera Fatima

بنگلہ دیشی فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment