Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء نافذ العمل ہو گیا ، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل ہو گیا جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پیکا قانون کا باضابطہ اطلاق ہو گیا ، اس کے علاوہ ڈیجیٹل نیشن بل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی بل اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 پر دستخط کردیئے تھے جس کے بعد دونوں بل قانون بن گئے تھے۔

خیال رہے کہ ترمیمی بل کو پہلے قومی اسمبلی اور اس کے بعد سینٹ سے منظور کیا گیا تھا جس کے بعد بل صدر مملکت کے دستخط کے لئے ایوان صدر بھیجا گیا تھا۔

Related posts

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے نے علاج کیلئے اپیل کردی

Mobeera Fatima

اسرائیلی فوج کی پناہ گزین اسکول پر بمباری، مزید 68 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment