Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی ، نظارت خانے میں کھڑی 100 گاڑیوں میں آگ لگ گئی ، 30 مکمل تباہ

کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں نظارت خانے میں کھڑی 100 سے زائد سرکاری گاڑیوں میں آگ بھڑکنے کا پراسرار واقعہ پیش آیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم نے فائر بریگیڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر آگ پر ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے میں 30 گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ، گاڑیوں کی سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ نظارت میں کھڑی متعدد گاڑیوں کا سامان بھی غائب ہے۔ آگ سے متاثر ہونے والی استعمال شدہ گاڑیاں سندھ حکومت کے مختلف محکموں کی ہیں۔

Related posts

فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کا گھنائونا پروپیگنڈہ ناکام بنائیں گے ، آرمی چیف

Mobeera Fatima

لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

عمارتیں بنانے سے زیادہ سروس ڈیلیوری پر توجہ دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

Mobeera Fatima

Leave a Comment