Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو علی الصبح اڈیالہ جیل سے سخت سیکورٹی میں لاہور کے لیے روانہ کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کو انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیشی کے لیے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

Related posts

لکی مروت، بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

Mobeera Fatima

راول ڈیم کے اسپل ویز11 بجے کھولنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

جیل میں عمران خان کو صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں: ذرائع

Mobeera Fatima

Leave a Comment