Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب اسمبلی میں آپریشن عزم استحکام کی حمایت میں قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں آپریشن عزم استحکام کی حمایت میں قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتا ہے۔ آپریشن عزم استحکام کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔

متن کے مطابق یہ ایوان آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔ ایوان افواج پاکستان، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو متحد اور ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا چاہیے۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے قوم افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پرامن پاکستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے۔

Related posts

شہدا اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

چین کیجانب سے بھی بھارت کو دھچکا، ارونا چل پردیش کا نام تبدیل کر دیا

Mobeera Fatima

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment