Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

9 مئی مقدمات ، عدالت کی جیل سپرینٹنڈنٹ کو عمران خان کو پیش کرنیکی ہدایت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک یا ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر لاہور ہائیکورٹ میں ایک کیس میں مصروف ہیں، ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کی جائے۔

جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیئے کہ جلدی سماعت نہیں رکھی جا سکتی، سماعت چھٹیوں کے بعد ستمبر تک ملتوی ہو گی، جس پر خالد چوہدری نے کہا کہ  آئندہ ہفتے سماعت رکھ لیں، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دینے ہیں، جج افضل مجوکا نے جواب دیا کہ آئندہ ہفتے تو کیسز کا کافی رش ہے۔

سیشن جج اسلام آباد نے سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک یا ذاتی حیثیت میں حاضری یقینی بنانے ہدایت کی۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 30 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر تھانہ ترنول میں 2، رمنا، سیکرٹریٹ، کوہسار اور کراچی کمپنی تھانوں ایک ایک مقدمہ ہے جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی رسیدوں کا ایک اور 5 مقدمات 9 مئی واقعات کے درج ہیں۔

Related posts

پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Mobeera Fatima

100 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی اور آف گرڈ صارفین کو سولر سسٹم دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment