Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سوات کی تحصیل مٹہ میں نجی اسکول کی چھت گر گئی ، 19 بچے زخمی

سوات کی تحصیل مٹہ میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے نتیجے میں 19 بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مٹہ کے علاقے ٹانگار سیرئی میں پیش آیا ، اطلاع ملتے ہی اسکول میں امدادی کارروائیاں شروع  کرکے بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول پہاڑی علاقے میں واقع ہے جس کے کچھ کمروں کی چھت کچی تھی جس میں سے نرسری کے بچوں کے کمرے کی چھت گری، حادثے میں کئی بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔

Related posts

بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات نے معاشی ترقی کی عالمی درجہ بندی میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی

Mobeera Fatima

3 دن میں مرغی کا گوشت 21 روپے کلو سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment