Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بھارت کی مختلف ریاستوں میں سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 42 افراد ہلاک

بھارت میں سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دریائے برہم پترا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے آسام اور آرونا چل پردیش کے علاقوں میں سیلابی صورتِحال ہے۔

آسام اور آروناچل پردیش میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 35 اموات ہو چکی ہیں ، آسام میں سیلاب سے 19 اضلاع متاثر ہیں ، آرونا چل پردیش میں 6 جولائی تک اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، دوسری جانب دارالحکومت نئی دہلی میں  جولائی میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Related posts

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی خبریں ، عالمی منڈی میں تیل مزید سستا

Mobeera Fatima

بھارت نے وار کیا، پاکستان نے تاریخ لکھ دی، اب دہلی کے دہلنے کی باری

Mobeera Fatima

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ، آسٹریلیا ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر آ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment