Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

خطے میں بحران کا ذمہ دار امریکا ، خلیجی ریاستیں سلامتی سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کریں ، شہزادہ ترکی الفیصل

سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف اور سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے خلیجی ریاستوں سے اپنی سلامتی سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر سے خطاب میں شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے اسلئے وہ اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے رہنماؤں پر اسرائیلی حملہ جارحیت اور غداری ہے۔ اگر فلسطینی علاقوں پر قبضہ نہ ہو تو مزاحمت بھی نہیں ہو گی۔

انہوں نے اسرائیل کو ایک مسترد شدہ ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کسی قانون یا قاعدے کی پرواہ نہیں کرتا۔ امریکا منصف ثالث کی بجائے اسرائیل کا پکا اتحادی بن چکا ہے ،امریکا خطے میں بحران کا ذمہ دار ہے۔

Related posts

ملزم کو گرفتاری پر ہتھکڑیاں نہیں لگائی جائیں گی ، سعودی قانون میں ترمیم

admin

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

Mobeera Fatima

انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 8 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment