Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سابق کرکٹر راشد لطیف نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر بھارت کی کرکٹ ٹیم پر ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے پر شدید تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا جو معطلی کا سیدھا کیس بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ کسی اور کھیل میں ہوتا تو فوری کارروائی کی جاتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ آئی سی سی کے چیئرمین، سی ای او، سی ایف او، کمرشل چیف اور ہیڈ آف ایونٹس و کمیونیکیشن سب بھارتی ہیں اس لئے بھارتی ٹیم کی معطلی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اس واقعہ کو کرکٹ کیلئے ایک بدنما دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کھیل کے اسپرٹ اورجنٹلمین گیم کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، ان کے اس رویہ پر سخت احتساب ہونا چاہیے۔

 

Related posts

تیسرا ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

admin

الزامات ثابت نہ ہو سکے ، برطانیہ میں قومی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا مقدمہ خارج

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کے خلاف ہاکی سیریز، 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment