Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا قومی فٹسال ٹیم کے پہلے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا اعلان

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا قومی فٹسال ٹیم کے پہلے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا اعلان.

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی فٹسال ایشین کپ انڈونیشیا 2026 کے کوالیفائرز سے قبل تاریخ میں پہلی بار قومی فٹسال ٹیم کے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اوپن ٹرائلز ملک بھر کے تمام فٹسال کھلاڑیوں کے لیے 10 اگست 2025 کو لاہور میں واقع ڈی ایچ اے فیز 8 کے 5th جنریشن اسپورٹس کمپلیکس میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک منعقد کیے جائیں گے۔

ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی تکنیکی ٹیم ٹرائلز کے بعد جلد ہی حتمی اسکواڈ کا اعلان کرے گی، جبکہ قومی فٹسال ٹیم کا تربیتی کیمپ ستمبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگا۔

اے ایف سی فٹسال ایشین کپ 2026 کے کوالیفائرز میں پاکستان کو گروپ ‘ڈی’ میں شامل کیا گیا ہے، جہاں اسے عراق، چینی تائپے اور میزبان سعودی عرب کا سامنا کرنا ہوگا۔

تمام میچز سعودی عرب کے شہر دمام میں کھیلے جائیں گے، جہاں پاکستان اپنا پہلا میچ 20 ستمبر کو عراق کے خلاف، دوسرا 22 ستمبر کو سعودی عرب کے خلاف، اور تیسرا 24 ستمبر کو چینی تائپے کے خلاف کھیلے گا۔

Related posts

حکومت کے آخری دن آ گئے ، سب بھاگ رہے ہیں ، شیخ رشید

Mobeera Fatima

فیلڈ مارشل امریکی فوج کے 250 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں مدعو ، بھارتی حلقے پریشان

Mobeera Fatima

شادی کا اتنا ذکر کر لیا، شاید اسی وجہ سے نہیں ہو رہی: لائبہ خان

Mobeera Fatima

Leave a Comment