Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

سرگودھا اور فیصل آباد میں 35 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

لاہور: پاکستان میں کرکٹ کا جذبہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے، جہاں وزیراعظم یوتھ پروگرام (PMYP) اور لاہور قلندرز کے اشتراک سے جاری ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹرائلز ملک بھر کے ہزاروں نوجوانوں کو متاثر اور بااختیار بنا رہے ہیں۔

شاہینوں کے شہر سرگودھا سے لے کر پاکستان کے صنعتی مرکز فیصل آباد تک، 35 ہزار سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ان ٹرائلز میں شریک ہوئے. سرگودھا میں 15 ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جب کہ فیصل آباد نے توقعات سے بڑھ کر 20 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی میزبانی کی۔ یہ ملک گیر مہم PMYP اور لاہور قلندرز کے عالمی شہرت یافتہ پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام (PDP) کا مشترکہ منصوبہ ہے، جو ان نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کر رہا ہے جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا گیا۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے دونوں شہروں میں زبردست شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "سرگودھا اور فیصل آباد میں جو توانائی، ٹیلنٹ اور بڑی تعداد دیکھی گئی، وہ واقعی غیرمعمولی ہے۔ ان شہروں میں ہمیشہ کرکٹ کا جذبہ رہا ہے، مگر اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہم اس جذبے کو صحیح سمت میں لے جا رہے ہیں۔

ہم وزیراعظم شہباز شریف، PMYP کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور پوری PMYP ٹیم کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے لاہور قلندرز پر اعتماد کیا اور اس قومی مہم کو ممکن بنایا۔ ہمارا پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام جو کبھی ایک خواب تھا، آج دنیا بھر میں ایک ماڈل کے طور پر اپنایا جا رہا ہے۔”

Related posts

ون ڈ ے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے ، روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے بھارت کا انکار ، پاکستان نے ایک بار پھر ہائبرڈ ماڈل مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment