Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

آئی اے ای اے کا دورہ تہران صرف بات چیت کیلئے ہوگا، ایران

تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے حکام کا دورہ تہران صرف مذاکرات کی حد تک محدود رہے گا اورکسی بھی معائنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ پہلے سے طے شدہ تعاون کی شرائط اب قابلِ اطلاق نہیں رہیں،  ایجنسی نے اسرائیلی حملوں کی مذمت میں مکمل ناکامی دکھائی جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ اگرعالمی ایجنسی غیرجانبداری کا مظاہرہ کرے اورسمجھوتے کی طرف پیشرفت ہو تو تعاون ممکن ہے لیکن ایران نے نہ پہلے کبھی مشکوک معائنے کی اجازت دی ہے اورنہ آئندہ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم شفاف مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، لیکن اپنی سالمیت اورسیکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Related posts

عراقی حکومت کا 27 سال بعد مردم شماری کرانے کا اعلان

Mobeera Fatima

کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

سی ڈی اے نے میٹرو بس کے پانچ نئے روٹس کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment