Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی سی بی کو تبدیلی کا حق، انسان بیمار ہو تو آپریشن کردیتا ہے، محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ کپتان فی الحال بابر اعظم ہی ہے، ہم پر لوگوں کی تنقید جائز ہے، انسان بیمار ہوتا ہے تو آپریشن کردیتا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں، شکست کے بعد ہم تنقید کے مستحق ہیں۔ ہماری ٹیم سے قوم کی امیدیں تھیں، ہم لوگوں کی امید پر پورے نہیں اترے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ لوگ کیا کہتے ہیں ہمیں اس کی پرواہ نہیں، پاکستان کو اول رکھنا ہے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ قومی ٹیم میں سیاست ہے تو یہ وہی ٹیم ہے جس نے سیمی فائنل اور فائنل بھی کھیلا ہے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ٹیم ہارتی ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بوٖرڈ (پی سی بی) کو حق ہے کے ٹیم میں تبدیلی کریں۔ ٹیسٹ سیریز آنے والی ہے پلیئرز کو ریسٹ دے رہے ہیں، پھر تیاری شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ چیئرمین کو میں نے دیکھا ہے، اگر وہ رات امریکا میں ہوں تو صبح لاہور ہوتے ہیں۔ اس بات سے میں اندازہ لگایا ہے کہ وہ کافی محنتی ہیں۔

ٹیم کی سرجری والی بات پر انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، ہر ورلڈکپ کے بعد جب ٹیم واپس آتی ہے تو کارکردگی پر مبنی رپورٹ سامنے لائی جاتی ہے۔ انسان بیمار ہوتا ہے تو آپریشن کردیتا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر رضوان بولے کہ اس بارے میں مجھے کچھ علم نہیں، فی الحال کپتان بابر ہی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی ہیں کہ ٹیم چینج ہوگی، کپتان چینج ہوگا، مجھے اس بارے میں نہیں پتا۔

Related posts

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی

Mobeera Fatima

ایشیا کپ، آج پاکستان اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا

Mobeera Fatima

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment