Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران

بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں مداح پاکستانی سپر سٹار ہانیہ عامر کو دیکھ کر حیران ہوگئے ہیں۔

پنجابی فلم سردارجی 3 کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کے نمایاں مناظر دیکھ کر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا، اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو فلم سے باہر کر دیا گیا ہے، تاہم ہانیہ عامر نہ صرف فلم کا حصہ ہیں بلکہ انہیں ٹریلر میں خاطر خواہ اسکرین ٹائم دیا گیا ہے۔

ہانیہ عامر نے رواں سال کے شروع میں یہ بھارتی پروجیکٹ سائن کیا تھا، ٹریلر ریلیز ہونے پر ہانیہ عامر کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم دیکھنے کےلیے بہت زیادہ پرجوش ہیں اور امید ہے کہ یہ فلم تمام ریکارڈ توڑ دے گی، صارفین نے کہا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو کہتے تھے ہانیہ کو فلم سے نکال دیا گیا؟

Related posts

پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

ہم اپنی افواج کی تربیت، ہتھیار اور صلاحیت سے مطمئن ہیں، سابق وزیراعظم

Mobeera Fatima

25 فیصد انڈسٹریز بند ، ایف پی سی سی آئی کا آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment