Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئینی بنچ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر پی ٹی آئی کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دیدی

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے نو مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پرپی ٹی آئی کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دیدی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق دلائل دیے۔

جسٹس امین الدین خان نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ آپ کی درخواست میں استدعا کیا ہے؟ وکیل حامد خان نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی بات کی ہے اور دوسری استدعا یہ ہے کہ سویلین کا ملٹری ٹرائل نہ کیا جائے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق آپ کی استدعا تو غیر موثر ہو چکی ہے، وہ تو الگ سے کیس چل رہا ہے۔ وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی ایک قومی واقعہ ہے لیکن اس کی جوڈیشل انکوائری نہیں ہوئی۔

Related posts

پیرس اولمپکس میں چین 11 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

Mobeera Fatima

ژوب ، سرکاری اسکول کے کلرک نے طلبہ کی امتحانی فیس کے 23 لاکھ روپے جوئے پر لٹا دیئے

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment