Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کی جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر کی 43 جیلوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ داخلہ نے حتمی پلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کیلئے پیش کر دیا ہے، سروے میں جیلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی پر منتقلی سے پنجاب کی جیلیں توانائی میں خود کفیل ہوں گی اور خزانے پر بوجھ کم ہو گا، منصوبے کیلئے جاری مالی سال کے دوران 2 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) کی مدد سے تمام جیلوں کا ابتدائی سروے مکمل کیا۔ترجمان نے کہا کہ پنجاب کی 43 جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ بل ساڑھے 4 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

تمام 43 جیلوں کی مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقلی کی کل لاگت ایک سال کے بلوں سے بھی کم ہے،این آر ٹی سی کے مطابق پنجاب کی تمام جیلوں کو 4 ارب 35 کروڑ کی لاگت سے شمسی توانائی پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

Related posts

ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج ، معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

Mobeera Fatima

افغان شہریوں کو ملک سے باہر عسکری کارروائیوں کی اجازت نہیں ، وزیر خارجہ امیر متقی

Mobeera Fatima

پاکستان نے 2024ء میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment