Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرکےعدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کیسماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس درج ہے۔

Related posts

ایک ہفتے میں مہنگائی 1.39فیصد کم ہوگئی

admin

فحاشی پھیلانے کا الزام ، لوئر دیر میں ٹک ٹاکر گرفتار

Mobeera Fatima

ایک جلسہ کرنا ہے اس میں کیا غلط؟ یہ پی ٹی آئی کا حق ہے، چیف جسٹس عامر فاروق

Mobeera Fatima

Leave a Comment