Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

3 دن میں مرغی کا گوشت 21 روپے کلو سستا ہو گیا

لاہور، مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، تین دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے کی کمی ہو گئی۔

آج برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے کی کمی ہونے سے سرکاری نرخنامے میں قیمت 468 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز مرغی کا گوشت 475 روپے کلو تھا۔

زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 309 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 323 روپے ہو گیا ہے۔

انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہونے سے انڈوں کی فی درجن قیمت 349 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Related posts

پاکستان کا جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد رہے گا ، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی

Mobeera Fatima

ایشیائی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ ، 62 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment