ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں 2025 میں بہتری کے اثرات سے ترقی میں اضافہ ہوا ہے ، معیشت درمیانی مدت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مالی سال 2026 میں جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، پالیسی ریفارمز اور استحکام سے معیشت میں بہتری جاری رہے گی، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیشرفت ہوئی۔
ایشیائی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا کہ پاکستان کی ترقی کے امکانات مثبت ہیں لیکن ڈھانچہ جاتی چیلنجز برقرار ہیں، بار بار آنے والی قدرتی آفات اور حالیہ سیلاب ترقی کیلئے خطرہ ہیں۔
اے ڈی بی کے مطابق اصلاحات اور پالیسی عملدرآمد سے معاشی رفتار اور اعتماد برقرار رکھا جا سکتا ہے، 2026 میں امریکہ پاکستان تجارتی معاہدے سے کاروباری اعتماد بحال ہونے کا امکان ہے۔
