Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ٹورنامنٹ میں مزہ آیا، سیمی فائنل کھیلنا اور جنوبی افریقا سے ہارنا قبول ہے، راشد خان

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ سیمی فائنل کھیلنا اور جنوبی افریقا جیسی بڑی ٹیم سے ہارنا قبول کرتے ہیں، اگلی مرتبہ زیادہ مضبوطی سے کم بیک کریں گے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ سے یک طرفہ شکست کے بعد انہوں نے ٹیم کی کارکردگی پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم شاید بہتر کرسکتے تھے لیکن حالات نے اجازت نہیں دی جو ہم کرنا چاہتے تھے۔

راشد خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آپ کو تمام حالات کے بارے میں تیار رہنا پڑتا ہے۔ ہمارے لیے آج بہت مشکل دن تھا، ہم بہتر کھیل سکتے تھے۔ جنوبی افریقا نے بہترین باؤلنگ کی، یہ ٹورنامنٹ ہمارے لیے بہت اچھا تھا، بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی باؤلنگ کی، ہمارے فاسٹ بولرز کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے اسپنرز کا کام آسان ہو گیا۔ مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ میں کچھ کام کرنا باقی ہے۔

افغان کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد بہت زیادہ پُراعتماد ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ہمارے لیے صرف شروعات ہے، ہم میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کا اعتماد اور یقین ہے۔ اگلی مرتبہ اس سے بھی زیادہ مضبوطی سے کم بیک کریں گے۔

Related posts

مرغی کا گوشت 403 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

سلمان خان شادی کی پیشکش کر چکے ہیں، شرمین سیگل

admin

محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment