Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

شدید گرمی، کویت میں پہلی مرتبہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان

کویت میں شدید گرمی کی وجہ سے پہلی مرتبہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کویت جو ان دنوں شدید گرمی کے باعث بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کی کوشش کررہا ہے ملک کے بعض حصوں میں عارضی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق وزارت بجلی، پانی اور قبل تجدید توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ زیادہ مصروف اوقات میں ایک اور زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو گی۔

تیل کی دولت سے مالا مال ملک کو پہلی مرتبہ لوڈشیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے، وزارت نے ملک کے کئی حصوں میں متوقع لوڈشیڈنگ کی ٹائمنگ کا اعلان کیا ہے۔

وزارت نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پاور پلانٹس پر بوجھ کم کرنے کے لیے صبح گیارہ سے شام پانچ بجے تک بجلی کا مناسب استعمال کریں،وزارت نے کہا کہ اس اقدام سے بجلی نیٹ ورک کو مستحکم اور لوڈ شیڈنگ کی ضرورت کو کم کیا جا سکے گا۔

علاوہ ازیں محکمہ صحت کا کہنا ہے لوڈ شیڈنگ سے صحت کی سہولتیں متاثر نہیں ہوئیں، صحت مراکز کو فعال رکھنے اور مسلسل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے طریقہ کار موجود ہے۔

وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپتال، سرکاری کلینکس اور بلڈ بینکوں میں بجلی کی بندش نہیں ہوئی، صحت مراکز پر بیک اپ جنریٹرز تیار ہیں۔

یاد رہے کویت کے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تھا،آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنے کا امکان ہے۔

Related posts

پاکستان اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹ سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

ورلڈ کپ کوالیفائر جونیئر ایشیا ہاکی کپ: پاکستان نے چین کو شکست دے دی

Mobeera Fatima

مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment