Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی کے اضافی بل، جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی نے بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان نورا کشتی چل رہی ہے، حکومت کی نااہلی اور کرپشن نے موسم کی شدت بڑھا دی ہے۔

یہ جماعتیں اپوزیشن میں ہوتی ہیں تو بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، حکومت میں آتے ہی یہ جماعتیں اس طرح کے اقدام کرتی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عوام غلط لیڈر شپ کا چناؤ کریں گے تو دھوکا ہی ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ایسے نہیں ہو سکتا کہ ملک کو اشرافیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں، اس ملک کے خزانے اشرافیہ کیلئے نہیں عوام کیلئے ہیں۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم 2800 ارب روپے ایسے ادا کر رہے ہیں جس کی بجلی نہیں بن رہی، حکومت نے بجٹ میں ٹیکسوں کا مزید بوجھ لاد دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غریبوں پر نئے ٹیکس لگا دیے گئے، ارکان اسمبلی اور امرا پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا، ایف بی آر کا کام لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف لوڈشیڈنگ ہے دوسری طرف بجلی کے بھاری بل ہیں، شہباز شریف پی ڈی ایم حکومت میں بھی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بڑے دعوے کرتے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت تباہ کرنے والے لوگوں کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے گھروں میں بجلی کے بل نہیں آ رہے بم آرہے ہیں، ظلم کے خلاف موثر آواز اٹھانا اور پرامن احتجاج ہی واحد راستہ ہے، جماعت اسلامی کل ملک بھر میں پرامن احتجاج کرے گی۔

Related posts

آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

آج ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں تو اسکی وجہ فوج ہے، گورنر سندھ

Mobeera Fatima

ایک سال میں 28 ہزار پاکستانیوں نے یورپ میں پناہ کی درخواستیں دیں، رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment