Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت گر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 739 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار484 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ، انٹربینک میں ڈالر9 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں کاروبار کے آغاز پر سستا ہو جاتا ہے تاہم کاروباری دن کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

Related posts

سرکاری حج اسکیم ، حاجیوں کو4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

سری لنکا میں موجود پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں وطن واپس لانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کا لاہور شہر میں داخلہ بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment