Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایس سی او اجلاس: کسی کے احتجاج کا اعلان کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او خوش اسلوبی سے آگے چلے گی، کسی کے احتجاج کا اعلان کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،  شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے کا موقع نہیں ملے گا۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا اجلاس میں سربراہان مملکت آئیں گے، ہم مہمانوں کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انھوں نے کہا وزیر اعظم نے دورہ کیا اور استقبال کے انتظامات دیکھے، شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت 12 ملکوں کے سربراہان آ رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی عزت و تکریم میں بین الاقوامی سطح پر اضافہ ہوگا، ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سازشی ذہنیت والوں کو گھر بیٹھ کر سکون کرنا چاہیے، سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، فوج، رینجرز اور پولیس تعینات ہے۔

Related posts

پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی

Mobeera Fatima

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں آج جی ایچ کیو میں تقریب ہوگی

Mobeera Fatima

پی ٹی اے کا موبائل فون کلوننگ اور جعلی آئی ایم ای آئی کے خلاف کریک ڈاؤن

Mobeera Fatima

Leave a Comment