Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

اس سے بڑھ کر مایوسی نہیں ہو سکتی، ہم 20 کیا 10وکٹیں بھی نہیں لے رہے: شان مسعود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود  کا کہنا ہے کہ ہم 20 کیا اچھے انداز سے 10 وکٹیں  بھی نہیں لے رہے جو بہت ہی مایوس کن بات ہے۔

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی ہے۔

انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کر کوئی اور مایوسی نہیں ہو سکتی، ہار ہمیشہ مایوسی دیتی ہے، 20 وکٹیں حاصل کیے بغیر آپ ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکتے، انگلینڈ نے راستہ نکالا اور 20 آؤٹ کیے، ہمیں انگلینڈ نے راستہ نکالنا سکھایا ہے، انگلینڈ نے اچھے عزم کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔

 کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں ٹیم نے اچھا اسکوربنایا تھا، ہمیں دوسری اننگز اچھی کھیلنی چاہیے تھی، ہم میچ سیٹ کر کے ہار  رہے ہیں، ہمیں جیت کے لیے راستہ نکالنا  سیکھنا ہے، ہمیں طریقہ نکالنا ہے کہ پہلی اننگز اچھی کھیلنے کے بعد میچ پراپنی گرفت برقرار  کیسے رکھی جائے۔

Related posts

پشاور میں مرغی کی قیمت میں اضافہ، لاہور اور ملتان میں قیمتیں برقرار

Mobeera Fatima

بیٹریوں کی قیمت میں پچاس فیصدتک کمی ہونے کا امکان

admin

2025 کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ائیر پورٹ سے رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment