Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

سندھ کے مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

 

محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم تھرپارکر، مٹھی، سجاول، بدین اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

مختلف شہروں میں بارش ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ، الرٹ جاری

Mobeera Fatima

جاسوسی کی کوشش ناکام ، پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

Mobeera Fatima

پنجاب کے اسکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment